نئی دہلی:15/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ریلوے سروس خواہ کیوں بدحال نہ ہوں،بارہ گھنٹے کاسفربیس پچیس گھنٹے میں طے ہوتاہو،لیکن مہنگائی کی مارجاری رہے گی۔کرایے کے علاوہ سہولیات کے نام پرجیب لوٹی جارہی ہے ۔ڈائنامک فیئرجیسے چارج سے بوجھ ڈالے جارہے ہیں۔پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت دوگنی توکردی گئی لیکن مسافروں کوبڑے اسٹیشنوں پرپلیٹ فارم ٹکٹ ملناانتہائی مشکل مرحلہ ہے ۔ ٹرین کے اے سی کوچ میں سفر کرنا اب مہنگا ہو سکتا ہے۔ریلوے نے اے سی ٹرینوں اور کوچز میں دی جانے والی بیڈرول کٹ کے چارج بڑھانے کی تیاری کر لی ہے۔ یہی نہیں فی الحال اس چارج میں رعایت والی دورنتواورغریب رتھ ایکسپریس میں سفرپر بھی اب یہ چارج لگے گا۔کنٹرولر اور اکاؤنٹنگ کی جانب سے اس چارج میں گزشتہ 12 سالوں سے کوئی تبدیلی نہ کیے جانے پر سوال اٹھانے کے بعد یہ فیصلہ لیاگیاہے۔کیگ نے سفارش کی جاتی ہے کہ اس چارج کو بھی ٹرین کے کرایہ میں ہی شامل کیا جاناچاہیے۔فی الحال ریلوے تمام اے سی کوچ میں بیڈرول کٹس کی سپلائی کرتا ہے اور ان کی 25 روپے کی قیمت ٹکٹ میں ہی جوڑی جاتی ہے۔اگرچہ غریب رتھ ایکسپریس اور دورنتو ایکسپریس جیسی ٹرینوں میں ایسا نہیں ہے، جہاں مسافرکٹ کی بکنگ بغیرکسی اضافی چارج دیئے کروا سکتے ہیں۔پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق کیگ نے حال ہی میں کہاتھاکہ بیڈرول کے چارج میں اضافہ کیاجاناچاہیے۔کیگ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 12 سالوں میں ان کے چارج کا کوئی جائزے نہیں لیاگیاہے جب کہ اس کے بعد سے اب تک ان کے دھونے اور دیکھ بھال کے اخراجات کافی بڑھ چکے ہیں۔